ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے بزرگ اخبار ایجنٹ بستاواں ڈیسوزا چل بسے

بھٹکل کے بزرگ اخبار ایجنٹ بستاواں ڈیسوزا چل بسے

Wed, 01 Nov 2017 19:44:13    S.O. News Service

بھٹکل:یکم نومبر (ایس اؤنیوز)ریاست کے بے شمار اخبارات، میگزین کے مقامی ایجنٹ کے طورپر خدمات انجام دیتے ہوئے گھر گھر اپنی پہچان بنانے والے پرورگا ، موگلی ہونڈا کے مکین بستاواں فرانسس ڈیسوزا (83) بدھ کو آخری نیند سوگئے۔

پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہونے سے زیر علاج تھے ، علا ج کارگر نہ ہونے سے ہمیشہ کی نیند سوگئے ہیں۔ متوفی کے پسماندگان میں 2بیٹیاں اور ایک بیٹا سمیت کئی رشتہ دار ہیں۔انہوں نے بچپن سے لے کر 63برس کی عمر تک یعنی قریب 55سال  تک اخباری ایجنٹ کے طورپر کام کیا ۔ پرجاوانی ، کنڑا پربھا، دی ہندو ، انڈین ایکسپرس، سالار، نشیمن سمیت اردو، کنڑا، انگریزی ، ملیالم زبانوں کے اخبارات ، میگزین کے ایجنٹ تھے۔ موگلی ہونڈا میں رہتے ہوئے شرالی اور مرڈیشور تک اپنے کام کو وسعت دی تھی۔ ان کی موت پر بھٹکل تعلقہ کے صحافی اسوسی ایشن ، ممبران اور مختلف تنظیموں اور اداروں کے عہدیداران نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Share: